اسرائیل کی لبنان میں عسکری کارروائیوں میں شدت
👁️ 174 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی لبنان میں عسکری کارروائیوں میں شدت
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے ساحلی شہر صور کے رہائشیوں کو فوری طور پر انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔ فوج کے عربی زبان کے ترجمان کرنل اویخائے ادرعی نے کہا کہ حزب اللہ کی سرگرمیوں کے باعث اسرائیلی فوج کارروائی کرنے جا رہی ہے، اس لیے شہری فوری طور پر اپنے گھروں کو چھوڑ کر دریائے زہرانی کے شمال کی جانب منتقل ہو جائیں۔
اسی دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں صور کے ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا اور کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ لبنانی اطالوی ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے باوجود وہ علاج کی سہولیات جاری رکھے گا۔
حملوں میں ہسپتال کے قریب دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جس سے ہسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسی روز صور کے بندرگاہی علاقے پر بھی حملہ کیا گیا، جہاں ایک کشتی تباہ ہو گئی جب کہ دیگر کئی کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد دو مارچ کو لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب راکٹ داغے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف بڑی عسکری کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔
لبنانی حکام کے مطابق صور شہر سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، تاہم اب بھی تقریباً 20 ہزار افراد وہاں موجود ہیں، جن میں 15 ہزار قریبی دیہاتوں سے آنے والے بے گھر افراد شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C