اسلام آباد: علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی ہلاکت میں ملوث سپاہ محمد کے 3 ملزمان گرفتار
👁️ 89 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی ہلاکت میں ملوث سپاہ محمد کے 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم اہلسنت والجماعت و سپاہ صحابہ اور سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے ہلاکت میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسعود الرحمان عثمانی کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے ہلاکت میں ملوث 3 ملزمان کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی ادروں نے فوٹیج کی مدد سے 4 ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین، ایک کو راولپنڈی اور ایک ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق فرقہ وارانہ عسکریت پسند تنظیم سپاہ محمدسے ہے۔
یاد رہے کہ 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔
مسعود عثمانی کے قتل کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C