اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ، افراسیاب خٹک سمیت 30 مظاہرین کو گرفتار کرلیا
👁️ 55 بار دیکھا گیا
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ، افراسیاب خٹک سمیت 30 مظاہرین کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (ش ح ط) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ اور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر افراسیاب خٹک سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے پشتون تحفظ تحریک کے رہنما اور قومی اسمبلی کا ممبر محسن داوڑ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک، عصمت شاہ جہان، گل عالم وزیر، بادشاہ پشتین، عمار علی جان سمیت 30 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافی خانزیب محسود کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ان رہنماؤں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو پولیس نے اتوار کی شب صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تہکال کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔
اس سے قبل منگل ہی کو پشاور کی مقامی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
منظور پشتین کو گذشتہ رات پشاور کے علاقے شاہین ٹاون سے گرفتار کرکے پیر کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج ہوا تھا اور اسے وہیں کیس کا سامنا کرنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C