افغانستان میں مغوی امریکی انجینئر کی بازیابی کیلئے پاکستان سے مدد طلب
👁️ 26 بار دیکھا گیا
افغانستان میں مغوی امریکی انجینئر کی بازیابی کیلئے پاکستان سے مدد طلب
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان کی قید میں موجود امریکی انجینئر مارک فریکس کی بازیابی کے لیے تعاون کرے گا۔
پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان ملیحہ شاہد نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ‘پاکستان یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہمیشہ خیرسگالی کے طور پر تعاون کیا ہے اور کوئی فائدہ یا دباؤ نہیں ڈالا’۔
نیوز چینل نے بتایا کہ 58 سالہ سول انجینئر مارک فریکس کو جنوری 2020 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا، جو اب تک لاپتا ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ انہیں پاکستان میں رکھا گیا ہے اور پاکستان مارک فاریکس کے اہل خانہ کو دوبار یکجا کرنے کے لیے جو کردار ادا کرسکتا ہے، اس کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان نے امریکا کو ہمیشہ کسی قسم کے تعاون کرتا رہا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان سے مغویوں کی بازیابی کے لیے مدد اور انسانی بنیادوں پر ذمہ داری ادا کرتا رہا ہے’۔
اے بی سی نیوز نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنا اثر و رسوخ کھو دے گا، حالانکہ حکومت کے لیے پہلے ہی کئی راستے مسدود ہوچکے ہیں یا مارک فریکس کے اغوا کے 17 ماہ بعد امریکی ملیٹری اور اسپیشل آپریشنز کے اہلکار جولائی میں متوقع طور پر بے دخل ہوجائیں گے۔
رپورٹ میں فریکس کی رہائی کے لیے متعدد آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، جس میں افغان قیدیوں کے متنازع تبادلے کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے، جس میں افغان ڈرگ لارڈ ملوث ہے جبکہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک پر اثرانداز ہونے کے لیے کہنے یا اگر مغویوں کا مقام پتہ چل جائے تو بازیابی کے لیے آپریشن کیا جانا شامل ہے۔
امریکی نیوز چینل کا کہنا تھا کہ مغویوں کی بازیابی کو قیدیوں کی رہائی کے تبادلے کے مقابلے میں کم ترجیح دی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 631 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4717 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C