04/November/2026

لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد

لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد

لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان کا ایک زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گنڈی چوک کے مقام پر ایک مشتبہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جانے کی کوشش کی تو اس میں سوار مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ تیسرا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نشان والا ایک جھنڈا، خواتین کے برقعے اور دیگر مشتبہ اشیاء برآمد کر لیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، تاہم برآمد ہونے والے سامان اور مبینہ دہشتگرد منصوبے کی نوعیت سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فرار ہونے والے زخمی مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس برآمد شدہ سامان کی جانچ پڑتال اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سمیت ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور اہداف کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C