افغانستان میں نئی فضائی کارروائیوں سے ’ہچکچائیں گے نہیں‘، خواجہ آصف
👁️ 243 بار دیکھا گیا
افغانستان میں نئی فضائی کارروائیوں سے ’ہچکچائیں گے نہیں‘، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو)پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے سے ’ہچکچائے گا نہیں‘۔
خبر رساں ادارے فرانس 24 کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ہونے والے حملے کابل میں قائم طالبان حکومت اور انڈیا کی مبینہ ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی ’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب تک کابل کی جانب سے ’امن کی ضمانت‘ نہیں دی جاتی، پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیوں سے گریز نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد طویل عرصے سے یہ الزام عائد کرتا آیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ افغان طالبان ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ برس ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان سرحدی جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے بعد قطر اور ترکی کی سفارتی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی تھی۔
خواجہ آصف نے مزید الزام عائد کیا کہ جب پاکستان پر حملوں کی بات آتی ہے تو نئی دہلی اور کابل ’ایک ہی صفحے پر‘ ہوتے ہیں، اور ان کے بقول انڈیا کے ساتھ جنگ کا ’امکان‘ اب بھی موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C