افغانستان کے مختلف شہروں میں پاکستانی فضائی حملے
👁️ 292 بار دیکھا گیا
افغانستان کے مختلف شہروں میں پاکستانی فضائی حملے
واشنگٹن (ش ح ط) افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر فضائی بمباری کی گئی۔ افغان ذرائع کے مطابق یہ حملے کابل، قندھار، پکتیا، پکتیکا اور بعض دیگر علاقوں میں کیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ خوست میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ قندھار ایئرپورٹ کے قریب بھی متعدد دھماکے ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق کابل کے علاقے پلِ چرخی کو جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا جہاں کئی زور دار دھماکے ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر بمباری کے نتیجے میں ملکی گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ کچھ علاقوں میں مبینہ طور پر خالی دشتوں اور غیر آباد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب افغان طالبان نے بھی پاکستانی جیٹ طیاروں کی جانب سے رات گئے افغانستان میں کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق یہ کارروائیاں چار صوبوں میں کی گئیں اور ان کے بقول ان حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان سے وابستہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں اور نقصانات کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C