افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا، پاکستانی وزیرِ دفاع
👁️ 60 بار دیکھا گیا
افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا، پاکستانی وزیرِ دفاع
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی اس اے) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا اور نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے ہفتے کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ چار یا پانچ دہائیوں سے 50 سے 60 لاکھ افغان باشندوں کو پاکستان میں تمام تر حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہے لیکن اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔
خواجہ آصف کا بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب گزشتہ روز ہی فوج نے ایک ہفتے کے دوران ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 12 اہلکاروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں متنبہ کیا گیا تھا کہ اس طرح کے حملے ناقابلِ برداشت ہیں جن کی روک تھام کے لیے مؤثر جوابی کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین پر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو حاصل آزادی اور محفوظ پناہ گاہوں پر مسلح افواج کو شدید تشویش ہے۔
افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2023
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہیہ صورتِ حال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاۓگا۔
وائس آف امریکہ کے مطابق سال 2023 کے ابتدائی ساڑھے چھ ماہ کے دوان ملک بھر میں ہونے والے خودکش حملوں اور دیگر کارروائیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان فوج کے لگ بھگ 120 افسران اور اہلکار چھ ماہ کے عرصے میں ہونے والے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں سے بیشتر کی ذمے داری ٹی ٹی پی یا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )نے قبول کی ہے۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
البتہ طالبان رہنما ماضی میں یہ بیانات دیتے رہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین ٹی ٹی پی یا دیگر کسی تنظیم کو پاکستان سمیت پڑوسی ملکوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی حکام کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ طالبان جنگجو ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C