افغان طالبان آج نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک، صدر پاکستان
👁️ 194 بار دیکھا گیا
افغان طالبان آج نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک، صدر پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور کے مقابلے میں آج زیادہ خطرناک حالات پیدا کر دیے ہیں، اور پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے، جو پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں صدر زرداری نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون اور مشترکہ عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے ہمدردی اور یکجہتی کے پیغامات پاکستانی عوام کے لیے سکون اور سوگوار خاندانوں کو طاقت کا باعث بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے کہہ رہا ہے کہ کوئی ایک ملک تنہا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر ملک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
صدر زرداری نے خبردار کیا کہ جب دہشت گرد گروپوں کو قومی سرحدوں سے باہر سہولت کاری یا استثنیٰ دیا جاتا ہے تو اس کے نتائج پوری دنیا کے معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شریک بن گئے ہیں، اور کچھ ممالک ان کو مالی، تکنیکی اور عسکری معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا، جس میں 37 افراد ہلاک اور 169 سے زائد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے وہاں موجود افراد نے روکا، جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد پولیس، فوج اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا، جہاں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ہو چکی ہے، اور اس نے افغانستان سے دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اور پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3632 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C