اقوام متحدہ کا ہیٹی میں امن آپریشن ختم کرنے کا اعلان
👁️ 89 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کا ہیٹی میں امن آپریشن ختم کرنے کا اعلان
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہیٹی میں 15 سال سے جاری امن مشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا کہ اس وقت ہیٹی ایک چوراہے پر کھڑا ہے، اس لئے سیاستدانوں اور سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔
کیلی کرافٹ نے کہا کہ امریکہ اور ہیٹی کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔2010 کے تباہ کن زلزلے کے بعدہم نے ہیٹی کو 5.2 بلین ڈالر امداد فراہم کی تھی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی میں جولائی 2018 سے جاری طویل کثیر جہتی بحران میں کمی کے کوئی آثار نہیں، فریقین کو پریشان کن صورتحال سے نکلنے کے لئے اپنے اختلافات اور مفادات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 2004ء میں بین الاقوامی امن فوج ہیٹی بھیجی تھی۔ 2017 میں ان فوجیوں کی جگہ 1300 کی نفری پر مشتمل پولیس مشن نے لے لی۔ اب یہ تعداد کم ہو کر 600 رہ گئی ہے جس کی جگہ اب مختصر سیاسی مشن تعینات کیا جائے گا۔
براعظم امریکہ کا یہ غریب ترین ملک اس وقت شدیدسیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے۔ صدر موئس کو فروری 2017ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا سامنا ہے جو ان کی انتخابی فتح تسلیم نہیں کر رہی۔
صدر موئس پر کرپشن کے الزامات کے بعد سیاسی بحران میں اضافہ ہوا اور ملک میں ایندھن کی قلت کے باعث اگست کے آخر میں احتجاجی تحریک نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔
منگل کو پریس کانفرنس میں صدر نے کہا کہ وہ استعفیٰ دیں گے نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے۔
حزب اختلاف نے صدر سوائس کی طرف سے مذاکرات کی دعوت بھی مسترد کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5078 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C