الاسکا ملاقات: امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوتن کی گفتگو، کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا
👁️ 418 بار دیکھا گیا
الاسکا ملاقات: امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوتن کی گفتگو، کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان الاسکا میں تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے بعد کوئی رسمی معاہدہ سامنے نہیں آیا، تاہم دونوں صدور نے یوکرین تنازعے پر بات چیت میں پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے"، جبکہ روسی صدر پوتن نے بھی کہا کہ وہ اس تنازعے کو ختم کرنے میں "خلوص دل سے دلچسپی" رکھتے ہیں، مگر مزید تفصیلات نہیں دیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، تاہم صحافیوں کے سوالات کے جواب نہیں دیے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچیں، اور کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت میں دونوں صدور کی شمولیت ضروری ہوگی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ملاقات کو "انتہائی مثبت" قرار دیا اور وضاحت کی کہ دونوں رہنماؤں نے مکمل بیانات دے دیے تھے، اس لیے سوالات لینے کی ضرورت نہیں تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے شمالی امریکہ کے نمائندے کے مطابق صدر ٹرمپ، جو خود کو "امن ساز" اور "ڈیل میکر" کے طور پر پیش کرتے ہیں، الاسکا ملاقات میں کوئی واضح کامیابی حاصل نہیں کر پائے۔ روسی زبان کے ایڈیٹر وٹالی شیوچنکو نے بھی لکھا کہ برسوں کی کوششوں کے باوجود روسی صدر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ممکن ہے ایک معاہدہ طے پایا جس میں جنگی قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ “میرے خیال میں صدر پوتن اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس قیدیوں کی ایک فہرست موجود ہے، جس میں ہزاروں افراد شامل ہیں، جو رہائی کے لیے زیر غور ہیں، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ قیدی روسی تھے یا یوکرینی۔
ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو کسی بھی معاہدے پر رضامند ہونا پڑے گا اور وہ صدر زیلنسکی پر معاہدہ کرنے کے لیے زور دیتے نظر آ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C