14/September/2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو

راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی میں پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی اور لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و سلامتی اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں دونوں جانب سے موجودہ عسکری روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔

لبنانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

دوسری جانب لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے پاکستان کے دورے کے دوران جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور لبنان کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ لبنانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C