14/September/2026

حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے صوبہ مأرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے بے گھر افراد کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق رغوان کے علاقے میں بیلسٹک میزائل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق حوثی باغیوں نے پیر کی صبح شمال مغربی مأرب کی تحصیل رغوان میں بے گھر افراد کی آبادی کے قریب بیلسٹک میزائل داغا۔ میزائل رہائشی اجتماع سے متصل ایک خالی جگہ پر گرا، جس کے باعث زمین میں گہرا گڑھا پڑ گیا۔

واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور میزائل کے ملبے کا جائزہ لیا۔ مقامی ذرائع کی جانب سے جاری ویڈیو میں شہریوں کو جائے وقوعہ پر موجود میزائل کے ٹکڑوں کو گڑھے سے نکالنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران رغوان میں بے گھر افراد کے اجتماعات کے قریب یہ دوسری کارروائی ہے۔ اس سے قبل ہونے والے حملے میں دو بچے ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تاحال حوثی باغیوں کی جانب سے اس تازہ واقعے کے حوالے سے کوئی الگ تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C