امریکا: جارجیا میں فوجی اڈے پر فائرنگ، 5 فوجی زخمی، حملہ آور گرفتار
👁️ 326 بار دیکھا گیا
امریکا: جارجیا میں فوجی اڈے پر فائرنگ، 5 فوجی زخمی، حملہ آور گرفتار
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو/خبر ایجنسیاں) امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ سٹیورٹ کے فوجی اڈے پر فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔
فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح سیکنڈ آرمڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد اڈے کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن صبح 11 بج کر 4 منٹ پر نافذ کیا گیا، جبکہ حملہ آور کو 11 بج کر 35 منٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
فورٹ سٹیورٹ ہنٹر آرمی ایئر فیلڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اڈے کے حکام کے مطابق اب اڈے یا قریبی علاقوں کو کسی بھی قسم کے فعال خطرے کا سامنا نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ وفاقی حکام مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تاحال حملہ آور کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ فوجی حکام نے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C