امریکا نے تہران کو نیا جوہری معاہدہ بھجوا دیا، آئی اے ای اے رپورٹ پر شدید تشویش
👁️ 325 بار دیکھا گیا
امریکا نے تہران کو نیا جوہری معاہدہ بھجوا دیا، آئی اے ای اے رپورٹ پر شدید تشویش
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری معاہدے کے لیے تیار کیا گیا مجوزہ معاہدہ ایران کو بھیج دیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمانی ہم منصب بدر البوسیدی نے تہران کے مختصر دورے کے دوران انھیں ’امریکی معاہدے کے کچھ جزو‘ پیش کیے ہیں۔
سنیچر کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اس معاہدے کو قبول کرنا تہران کے ’بہترین مفاد میں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی جوہری بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ کی مذمت
دوسری جانب ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کو مغربی طاقتوں کی جانب سے سیاسی استحصال کے لیے استعمال کیے جانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے کسی بھی نامناسب اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔
آئی اے ای اے کے ڈائیریکٹر جنرل رافیل گروسی آئندہ چند روز میں ایجنسی کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کو ایک رپورٹ پیش کرنے والے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے تین مختلف مقامات پر خفیہ جوہری سرگرمیاں سرانجام دیں اور اس کام کے لیے ایسا جوہری مواد استعمال کیا گیا تھا جس کے بارے میں اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کو بتایا نہیں گیا تھا۔ ان مقامات کے متعلق ایک طویل عرصے سے تحقیقات جاری تھیں۔
یہ رپورٹ فی الحال شائع نہیں ہوئی ہے لیکن روئٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی ایک کاپی اس کے نمائندے نے دیکھی ہے۔
نومبر میں ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے اس ’جامع‘ رپورٹ کی درخواست کی گئی تھی۔ اس رپورٹ کے نتیجے میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے لیے ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دینے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
رافیل گروسی 9 جون کو اقوام متحدہ کے جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کو یہ رپورٹ پیش کرنے والے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ یہ رپورٹ سیاسی طور پر اور اتفاق رائے کے بغیر تیار کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے ماضی میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں عائد کیے گئے تمام الزامات جوہری معاہدے کے اعلان کے بعد نومبر 2015 کی قرارداد کے تحت ختم کر دیے گئے تھے۔
’لہذا، ایجنسی کی طرف سے یہ کارروائی اس قرارداد کی دفعات کے برخلاف اور غیر ثابت شدہ اور گمراہ کن الزامات کو دوبارہ زندہ کرنا ایک سیاسی اقدام ہے۔‘
رافیل گروسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کی تحقیقات کے دوران جن چار مقامت کی جانچ کی گئی ان میں سے دو میں یورینیم کے آثار جبکہ تین جوہری مقامات پر ’خفیہ ٹیسٹنگ‘ کے آثار پائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کا جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ تعاون ’اطمینان بخش نہیں رہا۔‘
آئی اے ای اے کی رپورٹ میں کیے جانے والے بیشتر الزامات کا تعلقات سالوں پرانی سرگرمیوں سے ہے اور یہ پہلے بھی سامنے لائی جا چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C