امریکا: کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، وزیر خارجہ بلاول
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا: کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے، وزیر خارجہ بلاول
نیو یارک (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے۔ افغان طالبان کو بتا دیا ہےکہ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے۔ اگر ثابت ہوا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو روک نہیں رہے تو اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
Live: Foreign Minister of Pakistan @BBhuttoZardari talks to Pakistani media in Washington https://t.co/yMLPyzKTrz
— PPP (@MediaCellPPP) December 21, 2022
ان کا کہنا ہے کہ طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔ خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون پرکوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔ افغانستان کے فنڈز کی بات طالبان کیلئے نہیں، افغان عوام کیلئے کرتے ہیں۔ طالبان نے امریکہ اور دنیا سے بھی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے وعدے کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ استحکام جمہوریت سے ہی آتا ہے۔ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ عمران خان اس لیے قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں تاکہ دھاندلی میں مدد مل سکے۔ ادارے متنازع سے آئینی رول میں آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کچھ سیاست دان ہیں جو نفرت پھیلا رہے ہیں، سیاسی اختلافات کو دشمنی کارنگ دے رہے ہیں۔ نفرت کی سیاست کو امید کی سیاست میں بدلیں گے۔ قسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں سفارت خانے کی ملکیت عمارت کا بکنا ضروری ہے۔ عمارت کی حالت مخدوش ہے، اس پر ٹیکس اور اخراجات بہت زیادہ لگ سکتے ہیں۔ نیو یارک میں ہوٹل کی فروخت کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا۔ رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستا ن میں سیلاب کا باعث بنیں۔ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C