امریکہ اور جنوبی کوریا کے بحری جہازوں کی جنگی مشقیں شروع
👁️ 39 بار دیکھا گیا
امریکہ اور جنوبی کوریا کے بحری جہازوں کی جنگی مشقیں شروع
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی کارروائیوں سے متعلق اس کے گروپ نے پیر کے روز جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب جنوبی کوریا کے جنگی جہازوں کے ساتھ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں جو پانچ سال میں اس نوعیت کی پہلی ایسی مشق ہے۔ جب کہ ان مشقوں سے ایک روز قبل شمالی کوریا نے ممکنہ ردعمل کے طور پر کم فاصلے پر ہدف بنانے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا آئندہ دنوں میں مزید تجربات کر سکتا ہے کیوں کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو ایک حملے کی ریہرسل کے طور پر دیکھتا ہے اور اکثر اوقات اپنے حریفوں کے لیے تیار کِے گئے ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے ۔
جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان چار روزہ مشقوں کا مقصد اتحادیوں کی جانب سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے مضبوط عزم کا اظہار اور مشترکہ بحری مشقیں انجام دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے ۔
امریکی بحریہ کےایک بیا ن کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کی بحریہ کے بیس سے زیادہ بحری جہازوں کو ، جن میں طیارہ بردار ایٹمی بحری جہاز یو ایس ایس رونلڈ ریگن ، ایک امریکی کروزر اور جنوبی کوریا اور امریکہ کے ڈیسٹرائیرز شامل ہیں، کو ان مشقوں کےلیےحرکت میں لایا گیا ہے۔ جب کہ جنوبی کوریا کےلڑاکا جیٹ طیارےا ور ہیلی کاپٹرز بھی اس جنگی مشق میں حصہ لیں گے۔
2017 کے بعد سے جب امریکہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کےجواب میں جنوبی کوریا کے ساتھ بحریہ کی مشقوں کے لیے تین طیارہ بردار بحری جہاز بھیجے تھے جن میں طیارہ بردار بحری جہاز ریگن شامل تھا، یہ جزیرہ نما کوریا کے نزدیک کسی طیارہ بردار امریکی جہاز پر مشتمل پہلی مشترکہ مشق ہے ۔
2007 کی اس جنگی مشق کے بعد اتحادیوںے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر معطل شدہ مذاکرات یا کووڈ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق پروگراموں کو ِ آگے بڑھانے کے لیے اپنی کچھ مشقیں منسوخ یا ان میں کمی کر دی تھی۔
شمالی کوریا نے اس سال میزائلوں کے ریکارڈ تجربات کیے ہیں جب کہ اس نےامریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری سفارت کاری دوبارہ شروع کرنےکے مطالبات کو ثابت قدمی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک امریکہ اپنی معاندانہ پالیسیاں تبدیل نہیں کر دیتا ۔شمالی کوریا کا بظاہراشارہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں اور اس پر عائد امریکی پابندیاں ہیں ۔
اس ماہ کے شروع میں شمالی کوریا نے ایک نیا قانون منظور کیا جس میں بعض حالات میں جوہری ہتھیاروں کے حفظ ما تقدم کے طور پر استعمال کا اختیار دیا گیا ہے ۔ یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جس اس کی جانب سے مسلسل بڑھتے ہوئے جارحانہ جوہری نظریے کو ظاہر کرتی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں، شمالی کوریا نے ایک نیا قانون اپنایا ہے جس میں بعض حالات میں جوہری ہتھیاروں کے قبل از وقت استعمال کی اجازت دی گئی۔یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس نے اس کے بڑھتے ہوئے جارحانہ جوہری نظریے کو ظاہر کیا۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کوآخرکار اپنی جوہری صلاحیت سے جزوی طور پر دستبردار ہونے کےبدلے میں پابندیوں میں نرمی اور دوسری مراعات حاصل کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں پر کنٹرول کے مذاکرات میں شامل ہونا پڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 329 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2765 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2555 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2310 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C