امریکہ اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم، نئی جوہری دوڑ کا خدشہ
👁️ 186 بار دیکھا گیا
امریکہ اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم، نئی جوہری دوڑ کا خدشہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) دنیا کو جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے، کیونکہ امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کا آخری معاہدہ ’نیو اسٹارٹ‘ جمعرات کی نصف شب بغیر کسی توسیع کے ختم ہو گیا۔
یہ معاہدہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں پر حد مقرر کرتا تھا۔ اس کے خاتمے کے بعد اب امریکہ اور روس کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد پر کوئی باضابطہ بین الاقوامی پابندی باقی نہیں رہی۔
اقوام متحدہ نے اس صورتحال کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ کئی دہائیوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے گا، تاہم اگر اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ ’’فیصلہ کن اقدامات‘‘ سے گریز نہیں کرے گا۔
دوسری جانب امریکہ نے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی شرائط پر عمل جاری رکھنے سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔
سن 2010 میں دستخط ہونے والے نیو اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی (New START) کے تحت امریکہ اور روس دونوں کے لیے تعینات اسٹریٹجک جوہری وارہیڈز کی حد 1,550 مقرر کی گئی تھی۔
یہ معاہدہ فروری 2011 میں نافذالعمل ہوا تھا۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ معاہدہ کسی نئے یا توسیعی سمجھوتے کے بغیر جمعرات کی نصف شب ختم ہو گیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس وقت روس کے پاس تقریباً 3,000 جبکہ امریکہ کے پاس 2,200 جوہری ہتھیار موجود ہیں، جبکہ اس معاہدے کے تحت ان کی تعداد بالترتیب 1,650 اور 1,500 تک محدود کی جانی تھی۔
واضح رہے کہ اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی، جسے نیو اسٹارٹ بھی کہا جاتا ہے امریکا اور روس کے درمیان 2010 میں طے پایا تھا۔
یہ معاہدہ ان چند اہم عالمی معاہدوں میں شامل تھا جن کا مقصد تباہ کن جوہری جنگ کو روکنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4793 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2791 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2313 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C