امریکہ ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری میں مصروف
👁️ 145 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری میں مصروف
واشنگٹن (ش ح ط) امریکہ ایران میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساحلی علاقوں بشمول خارگ جزیرہ پر ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں محدود زمینی کارروائی خصوصی دستے اور روایتی فوجی انجام دیں گے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں پر محیط زمینی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پینٹاگون ایران میں متعدد ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، تاہم امریکی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا صدر ٹرمپ اس منصوبے کی منظوری دیں گے یا نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کارروائیاں مکمل حملہ نہیں ہوں گی بلکہ سپیشل آپریشنز فورسز اور روایتی پیادہ فورسز کے ذریعے چھاپہ مار کارروائیاں ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق خلیج کی طرف جانے والے امریکی بحری جہازوں پر چار ہزار سے زیادہ امریکی میرینز موجود ہیں، جبکہ 82 ویں ایئر بورن کے پیرا ٹروپرز بھی سٹینڈ بائی پر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً دس ہزار امریکی فوجیوں کو مشرق وسطی میں تعینات کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ کے لیے اپنا تیسرا بحری بیڑہ بھی مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا ہے۔
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحری بیڑہ جارج ایچ ڈبلیو بش ورجینیا سے مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سے موجود امریکی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ اور ابراہم لنکن بھی مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد 50 ہزار ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق خلیج کی طرف جانے والے امریکی بحری جہازوں پر چار ہزار سے زیادہ امریکی میرینز موجود ہیں، جبکہ 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے پیرا ٹروپرز بھی سٹینڈ بائی پر ہیں۔
82 ویں ایئر بورن ڈویژن کیا ہے؟
یہ ڈویژن ایک ایسی بریگیڈ پر مشتمل ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے میں محض 18 گھنٹوں کے اندر پہنچ سکتی ہے۔
اس ڈویژن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ راتوں رات فضائی راستے سے مطلوبہ جگہ پر اتارے جا سکتے ہیں۔ تاہم، ان کے پاس بھاری بکتر بند گاڑیاں نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے ایرانی جوابی حملے کی صورت میں خطرہ ہو سکتا ہے۔
منصوبہ بندی کے مطابق، پہلے میرینز جزیرے کے تباہ شدہ ایئر فیلڈ کی مرمت کریں گے، جس کے بعد 82 ایئر بورن کے دستے وہاں پہنچ کر مستقل کنٹرول سنبھالیں گے۔ میرینز کے پاس طویل عرصے تک وہاں رہنے کی صلاحیت نہیں ہوتی، اس لیے ایئر بورن ڈویژن انہیں ریلیف فراہم کرے گی۔
یہ ایلیٹ فورس حالیہ برسوں میں کئی بار مختصر نوٹس پر تعینات کی جا چکی ہے، جن میں جنوری 2020 میں بغداد سفارت خانے پر حملے کے وقت مشرقِ وسطیٰ روانگی، 2021 میں کابل سے انخلا، اور 2022 میں یوکرین جنگ کے دوران مشرقی یورپ میں تعیناتی شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً دس ہزار امریکی فوجیوں کو مشرق وسطی میں تعینات کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ کے لیے اپنا تیسرا بحری بیڑہ بھی مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا ہے۔
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بحری بیڑہ جارج ایچ ڈبلیو بش ورجینیا سے روانہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سے موجود امریکی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ اور ابراہم لنکن بھی مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3535 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C