09/October/2026

امریکہ سے مذاکرات کے لیے دباؤ اور دھمکیاں ختم کرنا ضروری ہیں، ایرانی صدر

👁️ 79 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ سے مذاکرات کے لیے دباؤ اور دھمکیاں ختم کرنا ضروری ہیں، ایرانی صدر

امریکہ سے مذاکرات کے لیے دباؤ اور دھمکیاں ختم کرنا ضروری ہیں، ایرانی صدر

تہران(ڈیلی اردو) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کامیابی کو باہمی احترام اور دباؤ سے پاک ماحول سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں اور جبر کے سائے میں ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق مسعود پزشکیان نے جمعے کو ترکمانستان میں دولتِ مشترکہ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب دونوں فریق ایک دوسرے کا احترام کریں اور باہمی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے شرائط منوانے کی کوشش حقیقی مذاکرات نہیں بلکہ جبر کے مترادف ہے۔

ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے اثرات صرف اس ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ علاقائی تجارت، ممالک کے درمیان رابطوں، توانائی کی ترسیل اور پورے خطے کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے مختلف منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔ ان میں ایران کے میزائلوں، ڈرونز، فوجی اہداف اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے امکانات بھی شامل ہیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے بھی جاری ہیں، لیکن ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل پر اختلافات کسی ممکنہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ یوں دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی کوششوں کے ساتھ فوجی کشیدگی کا خدشہ بھی برقرار ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C