09/October/2026

بھارت : منی پور میں آر اے ایف کے کیمپ پر دستی بم حملہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی

👁️ 62 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت : منی پور میں آر اے ایف کے کیمپ پر دستی بم حملہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی

بھارت : منی پور میں آر اے ایف کے کیمپ پر دستی بم حملہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی

امپھال(ڈیلی اردو) بھارتی ریاست منی پور کے مشرقی امپھال ضلع میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے کیمپ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے نیو لامبولین کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پورمپت پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع آر اے ایف کی بی/107 یونٹ کے داخلی دروازے پر دستی بم پھینکا۔ دھماکے کے نتیجے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ہیڈ کانسٹیبل دھننجے رائے معمولی زخمی ہوا۔

حملے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے اور نہ ہی کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C