امریکی ثالثی قبول نہ کریں، حشر فلسطین والا ہوگا، مشاہد حسین سید
👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکی ثالثی قبول نہ کریں، حشر فلسطین والا ہوگا، مشاہد حسین سید
لاہور (ویب ڈیسک) سینیٹ میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کی ضرورت ہے، ٹرمپ کا منصوبہ گریٹر اسرائیل قائم کرنے کا ہے، اس کی ثالثی قبول نہ کریں ورنہ حشر فلسطین والا ہوگا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اور مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان علاقائی سیاست کا محور بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان سے نکلنا نہیں بلکہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، ملائیشیا کانفرنس میں نہ جانا بڑی حماقت تھی۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی کی صرف گیدڑ بھبھکیاں ہیں، جنگ نہیں ہو گی، مودی فاش ازم اور کالونی ازم کی طرف بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم کی قیادت، کردار اور قوت ایمانی کی جیت نظر آتی ہے، اگر چین نہ ہوتا تو بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن بن چکا ہوتا۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کی ضرورت ہے، ہم جتنا انحصار چین پر کرسکتے ہیں اور کسی ملک پر نہیں کرسکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C