امریکی جنگی بیڑے چینی سمندری حدود کے نزدیک آگئے
👁️ 46 بار دیکھا گیا
امریکی جنگی بیڑے چینی سمندری حدود کے نزدیک آگئے
واشنگٹن + بیجنگ (ڈیل) امریکی جنگی بیڑے چینی سمندری حدود کے قریبی علاقوں میں آگئے۔ چین نے امریکی جنگی بیڑوں کے اس اقدا م کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں نے مشترکہ مشقیں انجام دی ہیں جب کہ کچھ ہی روز قبل امریکا کے جنگی بحری جہاز متنازع خطے میں چین کے زیر انتظام جزیروں کے نزدیکی علاقوں میں آگئے تھے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکا کے اس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑوں کی بحیرہ جنوبی چین میں نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، طاقت کا یہ مظاہرہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنی سالمیت کو برقرار رکھنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ کچھ ہی دن قبل چین کی جانب سے پاراسل جزیرے کے قریب امریکی جنگی بیڑے جون مک کین کی نقل و حرکت کی مذمت کی گئی تھی۔ صدر بائیڈن کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد چینی حدود کے نزدیک امریکا کی یہ پہلی بڑی نقل و حرکت تھی۔
گزشتہ ماہ امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چینی فضائیہ نے بحیرہ جنوبی چین پر پروازیں کی ہیں تاہم ان پروازوں سے امریکی بحریہ کو کوئی خطرہ پیش نہیں آیا۔ تاہم چین کے اقدام کو اس علاقے میں جاری چپقلش میں اضافے کا اشارہ سمجھا گیا۔
خیال رہے کہ امریکا بحیرہ جنوبی چین میں سرحدی حدود سے متعلق چین کے کئی دعوؤں کو تسلیم نہیں کرتا۔ امریکا کا الزام ہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال اس خطے میں چینی بحریہ اور عسکری قوت کا مقصد ملیشیا، فلپائن اور ویتنام جیسے پڑوسی ممالک کو دھمکانا اور دباؤ میں لانا ہے۔
امریکی بحریہ کے بحیرہ جنوبی چین میں مشقیں کرنے والے بیڑے کے کمانڈر جم کرک کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت سمندر میں نقل و حرکت کے لیے تمام ممالک کے یکساں حق کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
چین نے اس سے قبل بھی بحیرہ جنوبی چین میں اپنے زیر انتظام کئی جزیروں کے نزدیک امریکی جنگی بیڑوں کی نقل و حرکت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے اپنی سالمیت کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے امریکا پر کشیدگی بڑھانے کے الزام بھی عائد کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 504 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C