امریکی ریاست ورجینیا میں ایف بی آئی نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست ورجینیا میں ایف بی آئی نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/اے پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے صدر دفاتر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو وہاں موجود وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گولی مار دی۔ ملزم شدید زخمی ہے اور اس علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
FBI is reviewing an agent-involved shooting that occurred at approx. 6 pm on Monday, May 3, 2021. An individual involved in a security incident outside Central Intelligence Agency HQ in McLean, VA, emerged from his vehicle with a weapon & was engaged by law enforcement officers.
— FBI Washington Field (@FBIWFO) May 4, 2021
اس واقعے کے بعد ایف بی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست ورجینیا میں لینگلی کے مقام پر اس مسلح شخص نے مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات سی آئی اے کے انتہائی حد تک سخت سکیورٹی انتظامات والے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں زبردستی داخلے کی کوشش کی۔
The subject was wounded & has been transported to a hospital for medical attention. The FBI takes all shooting incidents involving our agents or task force members seriously.
— FBI Washington Field (@FBIWFO) May 4, 2021
ملزم مسلح حالت میں اپنی گاڑی سے اترا تھا
بیان کے مطابق یہ شخص موقع پر پہنچ کر جب اپنی گاڑی سے باہر نکلا، تو اس کے پاس ایک آتشیں ہتھیار تھا۔ اس پر وہاں موجود ایف بی آئی کے اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر یہ شخص سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے مرکزی دروازے سے گزرنے کی کوشش کرتا رہا۔
اس پر وہاں موجود ایف بی آئی کے سکیورٹی اہلکاروں کو اس مشتبہ ملزم کو قابو کرنے کے لیے گولی چلانا پڑ گئی۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں سینٹرل ایٹیلیجنس ایجنسی کے صدر دفاتر کی حفاظت کسی بھی وقت خطرے میں نہیں تھی اور سکیورٹی اسٹاف نے اس مسلح شخص کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا۔
زخمی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی مگر اس کے اس دانستہ غیر قانونی اقدام کی وجوہات کی چھان بین جاری ہے۔
کیپیٹل ہل پر دھاوے سے سیکھا جانے والا سبق
امریکی ریاست ورجینیا میں لینگلی کا مضافاتی علاقہ ملکی دارالحکومت واشنگٹن کے میٹروپولیٹن خطے ہی کا حصہ ہے اور وہاں گزشتہ چند ماہ سے سلامتی کے انتظامات مزید سخت کیے جا چکے ہیں۔
ان اقدامات کی وجہ اسی سال چھ جنوری کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشتعل حامیوں کی طرف سے امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر بولا جانے والا وہ دھاوا بنا تھا، جس میں متعدد افراد مارے گئے اور کئی مشتعل مظاہرین گرفتار بھی کر لیے گئے تھے۔
خان اور باجوہ ایک ساتھ: سی آئی اے کے لیے مشکل یا آسانی؟
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ایک اور واقعے میں ایک شخص نے اپنی کار کیپیٹل ہل کے سامنے سکیورٹی کے لیے کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرا دی تھی اور اس واقعے میں بھی ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 763 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4724 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3518 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C