امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات
👁️ 26 بار دیکھا گیا
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن نے بدھ کے روز پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں سے بحالی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور آب وہوا کی تبدیلی سے نبرد آزما پاکستان کی امداد سے متعلق 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس پر بات کی۔
Pleasure meeting with FM @BBhuttoZardari today. We discussed Pakistan’s recovery from floods and next month’s Conference on Climate Resilient Pakistan. We also shared concerns over the Taliban's deplorable decision to ban Afghan women from universities. https://t.co/0oumvWiTwt pic.twitter.com/0Bg2cgaY9i
— Deputy Secretary Kurt Campbell (@DeputySecState) December 21, 2022
ا مریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں پاکستان کے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے توانائی، اقتصادی اور ماحولیاتی شعبوں میں تعاون پر بھی بات کی۔ وینڈی شرمن اور بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی پر مزید پابندی کے افسوس ناک فیصلے اور طالبان کو افغانستان میں عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رکھنے کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
بیان کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے روس کی جارحیت کی غیر قانونی جنگ کے مقابلے کے لیے یوکرین کی ٹھوس حمایت کو اجاگر کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس سے قبل منگل کے روز واشنگٹن میں ایٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے درکارمزید موثر اقدامات کرے گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس ضمن میں افغانستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
Had a productive meeting today with Wendy Sherman @DeputySecState. Appreciate ???????? support for flood relief, rehab. & reconst. ???????? & ???????? will continue to work together to further enhance & diversify bilateral relations, promote peace & stability in the region. pic.twitter.com/N9kggu1fXm
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 22, 2022
سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ خاص طور پرپاکستان کے دو صوبوں میں 47 فیصد تعلیمی اداروں کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے 52 فیصد بچے تعلیم حاصل نہیں کر پارہے ہیں، صحت کی صورت حال پریشان کن ہے، جب کہ 50 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی کھل کر مدد کی ہے۔ لیکن بحالی کے کام کے لیے ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی مشکل معاشی صورت حال پر بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ پاکستان کی حکومت یہ کوشش کر رہی ہے کہ نہ صرف موجودہ معاشی صورت حال میں بہتری لائی جائے بلکہ ایسی موثر معاشی پالیسیاں ترتیب دی جائیں جن کی مدد سے ملک کو اپنے پاؤں بر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی کوشش یہ ہے کہ نہ صرف موجودہ معاشی صورت حال میں بہتری لائی جائے بلکہ ایسی موثر معاشی پالیسیاں بھی ترتیب دی جائیں جن کی مدد سے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کے پالیسی ساز طویل مدتی پالیسیاں وضع کر رہے ہیں تاکہ خود انحصاری کی جانب رخ پلٹا جاسکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کے عدم استحکام کے علاوہ پاکستان کو سیاسی نوعیت کے مسائل اور چیلنج کا سامنا تھا، جب کہ موجودہ حکومتی اتحاد ؒحالات میں بہتری کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے اور قربتیں بڑھی ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، اور زندہ اور روشن خیال قوم کی طرح اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C