انار کلی دھماکا: دو مبینہ سہولت کار گرفتار
👁️ 28 بار دیکھا گیا
انار کلی دھماکا: دو مبینہ سہولت کار گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 سہولت کاروں کو آج صبح حراست میں لیا گیا ہے، مبینہ سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
سہولت کاروں سے مبینہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے جن سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے کیلئے 2 سہولت کار اور ایک مبینہ دہشتگرد انارکلی پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ مبینہ دہشتگرد پان گلی سے آیا، مبینہ دہشتگرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ پر چلا گیا۔
گذشتہ روز انار کلی بازار خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 25 زخمی زیرعلاج ہیں، 2 زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ سمیت 302 اور 324 کی دفعات لگائی گئی ہیں، متن کے مطابق تین دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر آئے، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ مل گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C