اورکزئی و خیبر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی، 24 شدت پسند ہلاک
👁️ 177 بار دیکھا گیا
اورکزئی و خیبر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی، 24 شدت پسند ہلاک
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختون خوا کے قبائلی اضلاع اورکزئی اور خیبر میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 24 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق، ہیلی کاپٹر گن شپ کی مدد سے پاکستانی فوجیوں نے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی طالبان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 24 شدت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’چار اور پانچ فروری کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین حمایت یافتہ 24 شدت پسند مارے گئے۔‘
بیان کے مطابق ’ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران شدت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 شدت پسند ہلاک کر دیے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں، کلیئرنس آپریشنز کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔انسداد دہشت گردی مہم کے تحت شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C