اپر دیر: جرگے میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 45 زخمی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
اپر دیر: جرگے میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 45 زخمی
اپر دیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اپردیر کے علاقے براول بانڈگئی میں پیش آیا جہاں سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کیلئے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا۔
دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ریسکیو1122 اپر دیر
ابتدائی اطلاعات
براول بانڈگئ میں جرگے کے دوران فائرنگنتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد سے زائد شدید زخمی
ریسکیو1122 کی 7ایمبولینسز، 25 اہلکار آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیںشدید زخمیوں کو طبی سہولیات کےلیے پشاور منتقل کیا جارہاہے@ImIqbalWazir pic.twitter.com/LKeKKxNofq
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) September 20, 2021
ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، علاقے میں مزید تصادم روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
آئی جی معظم جاہ انصاری نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا اپردیر میں جرگہ میں فائرنگ کا نوٹس، آر پی او مالاکنڈ سے رپورٹ طلب pic.twitter.com/nb87librPQ
— KP Police (@KP_Police1) September 20, 2021
آئی جی نے ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی جبکہ جرگہ سسٹم اور جرگوں کیلئے سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
یاد رہے رواں ماہ کی 16 تاریخ کو لوٸر دیر کے علاقہ طورمنگ درہ میں جنازہ میں شریک فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 19 سے زاٸد زخمی ہو گئے تھے۔
خال پولیس کے مطابق مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب اور مخالف فریق شیرین اکبر کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، دو دن پہلے فریقین کی آپس میں تکرار اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4692 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3504 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C