اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے وطن پہنچ گئے
👁️ 48 بار دیکھا گیا
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے وطن پہنچ گئے
راولپنڈی (ڈیلی اردو) اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف 4 ماہ بعد آج صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ لندن میں نواز شریف نے گلے لگایا، والدہ نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
وطن واپسی پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا، جس کے بعد اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف 4 ماہ بعد آج صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے786 سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اور شیخ ناصر نے کیا۔ میاں شہباز شریف کچھ دیر تک شاہد خاقان عباسی سے بات چیت بھی کرتے رہے۔
قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں، میاں نواز شریف کی طبعیت خراب تھی وہاں اس لیے ٹہرا تھا کہ میاں نواز شریف کا دل کا آپریشن ابھی ہونا باقی ہے، ان کے معالج چھٹی پر تھے اب آگئے ہیں الله تعالی سے دعا ہے انھیں صحت دیں۔
الحمدللّٰہ ! اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پاکستان واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا گفتگو pic.twitter.com/c1drCXGF2s
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 22, 2020
صدر ن لیگ نے کہا کہ پاکستان اور قوم بڑے امتحان سے گز ر رہی ہے، ائیراسپیس بند ہوئی تو میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ پاکستان جائیں، میاں نواز شریف کی مشاورت سے بطور ایک رضاکار واپس آیا ہوں، نواز شریف کےعلاج کی غرض سے ساتھ گیا تھا اور نوازشریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزمائش کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، کررونا وائرس کی وبا جس کو آفت کہوں گا قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، الله تعالیٰ کی مہربانی سے پوری قوم متحد ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا میرا اور ہمارے خاندان کا مرنا جینا اس ملک کے ساتھ ہے اور میاں نواز شریف کا بھی یہی پیغام ہے کہ قوم متحد رہے، انشاء الله، الله تعالیٰ اس آزمائش سے نکال دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی لیڈر شپ میں ماضی میں بھی ہم نے ایک ٹیم کے طور ہر کام کیا، الله کا شکر ہے اس نے کامیابیاں دیں اب بھی پارٹی اور عوام کے ساتھ مل کر اس مشکل میں کام کریں گے، میاں شہباز شریف نے پریس ٹاک کا اختتام اس شعر پر کیا: فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں، موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں۔
میاں شہباز شریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میاں شہباز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی، چاہے حالات کچھ بھی ہوں زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا ڈینگی والا معاملہ ہو، بھائی میاں نواز شریف کو شدید علالت میں چھوڑ کر واپس وطن آئے ہیں، مقصد ملک قوم کی خدمت یے لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف بھی کرونا وائرس کے حوالے سے جو کردار ادا کرسکے کریں گے۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ میاں شہباز شریف کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کا بندوبست کردیا گیا ہے، میاں شہباز شریف لاہور میں ایس او ی کے مطابق اپنے گھر میں آئسولیشن میں رہیں گے۔
دریں اثنا، شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور اپنی رہایش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، وہ براستہ موٹر وے لاہور پہنچے
شہباز شریف کی فلائیٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے، وہ لیڈرآف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئ ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن رہیں ۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2020
ادھر فواد چوہدری نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ شہباز شریف کی فلائٹ کو پاکستان آنے دینا خوش آیند ہے، وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی، وہ آ گئے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا، امید ہے باقی شریف فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C