ایران دوبارہ قطر پر حملہ کرے تو ساؤتھ پارس گیس فیلڈ تباہ کر دی جائیگی، امریکی صدر
👁️ 212 بار دیکھا گیا
ایران دوبارہ قطر پر حملہ کرے تو ساؤتھ پارس گیس فیلڈ تباہ کر دی جائیگی، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام جاری کیا ہے جس میں ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’اس اسرائیلی حملے کے بارے میں امریکہ کو ’کچھ معلوم نہیں تھا‘، اور خبردار کیا کہ اگر ایران دوبارہ قطر پر حملہ کرتا ہے تو کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’غصے میں‘ اسرائیل نے ایک ایسا حملہ کیا جس نے ’مجموعی علاقے کے ایک نسبتاً چھوٹے حصے‘ کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا کہ ’ایران ’اس بات سے آگاہ نہیں تھا‘ اور قطر کے راس لفان میں ایل این جی گیس فیسلٹی پر اس کے جوابی حملے ’بلا جواز اور غیر منصفانہ‘ تھے۔‘
انھوں نے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو انتہائی اہم اور قیمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کرے گا۔
تاہم ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران قطر پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس گیس فیلڈ کو ’بڑے پیمانے پر نقصان پہنچائے گا اور اسے تباہ کر دے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ امریکہ کا ایران پر یہ حملہ ایسا ہوگا کہ ایسی طاقت کا استعمال ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ وہ ’تشدد اور تباہی کی اس سطح‘ کی اجازت نہیں دینا چاہتے کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے، لیکن اگر قطر کی ایل این جی تنصیبات پر دوبارہ حملہ ہوا تو میں خطرناک حد تک جانے سے نہیں ہچکچاؤں گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C