ایران نے امریکا کی نئی پابندیوں کو ’بد نیتی‘ کی علامت قرار دے دیا
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکا کی نئی پابندیوں کو ’بد نیتی‘ کی علامت قرار دے دیا
تہران + واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران کی جانب سے اسلامی جمہوری ملک پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی اس کے لوگوں کے ساتھ برے عزائم رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹریژری کی اٹھائے گئے اقدامات میں متعدد اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات خریدنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ اقدام امریکی حکومت کی ایرانیوں کے لیے ’بد نیتی‘ کی ایک اور علامت ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ اپنے دعووں کے برعکس بے بنیاد الزامات لگانے کے ہر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرانیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے‘۔
امریکا کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں میں ایرانی شہری محمد علی حسینی اور ان کے ’کمپنیوں کے نیٹ ورک‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ اقدام 13مارچ کو عراق کے شہر اربیل پر ایرانی میزائل کے حملے اور سعودی عرب کی تیل کی تنصیب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے کے بعد سامنے آئیں۔
ایران نے اربیل میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایک اسرائیلی ’حکمت عملی سینٹر‘ کو نشانہ بنایا، انہوں نے اس طرح کے مزید حملوں کا انتباہ بھی دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C