ایران پر فضائی حملوں میں اہم کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 211 بار دیکھا گیا
ایران پر فضائی حملوں میں اہم کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک، 10 زخمی
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے شہر قم پر ہونے والے حملے میں ایک اہم کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں، مقامی میڈیا اور فارس نیوز ایجنسی و تسنیم کے مطابق یہ حملہ آج صبح پاردیسن علاقے میں ہوا۔
ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی گئی تھی، جو اب بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ایک رہائشی علاقہ ہے۔
حملوں کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر مجید موسوی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ، "اب معاملہ آنکھ کے بدلے آنکھ کا نہیں رہے گا، انتظار کریں اور دیکھیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل سے منسلک صنعتی کمپنیوں کے ملازمین فوراً اپنے دفاتر سے نکل جائیں۔
موسوی کے اکاؤنٹ میں لکھا گیا: “آپ پہلے بھی ہمیں آزما چکے ہیں۔ دنیا نے دوبارہ دیکھ لیا کہ آپ نے ہی آگ سے کھیلنا شروع کیا اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔”
اسی دوران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ “ایران اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔”
ایرانی میڈیا نے مزید رپورٹ کیا کہ مرکزی اصفہان میں واقع مبارکہ سٹیل پلانٹ پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
مزید برآں، جنوبی ایران میں خوزستان سٹیل کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں 16 افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3681 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C