ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے بہتر ہے بات چیت کرے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے بہتر ہے بات چیت کرے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے جمعرات کو ایران کی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول انہیں امید ہے کہ ایران کی قیادت بات چیت پر رضامند ہو جائے گی۔
صدر نے فوکس بزنس نیٹ ورک کو جمعے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ “میں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ بات چیت کریں گے کیوں کہ یہ ایران کے لیے بہت بہتر ہو گا۔”
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ خط ایران کے 85 سالہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام لکھا ہے۔ تاہم خامنہ ای کے دفتر نے سرکاری طور پر خط ملنے کی تصدیق نہیں کی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی فوری طور پر اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ایران کی قیادت خط وصول کرنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیوں کہ آپ ایک اور جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دے سکتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے دو طریقوں سے نمٹا جا سکتا ہے، ایک فوجی طریقہ ہے دوسرا آپ ایک معاہدہ کرلیں۔ ان کے بقول وہ معاہدے کرنے کو ترجیح دیں گے کیوں کہ وہ ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ وہ اچھے لوگ ہیں۔
اُدھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ‘اے ایف پی’ سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ‘ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ’ اور دھمکیوں کی پالیسی ترک کرنے تک ایران، امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے فروری میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جو اسے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکے۔
یاد رہے کہ 2015 میں ایران اور امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت عالمی طاقتوں نے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے بدلے میں اس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔
تاہم ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں امریکہ یکطرفہ طور پر 2018 میں اس معاہدے سے دستبردار ہو گیا جس کے بعد واشنگٹن نے ایران پر اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9001 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4877 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3748 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3619 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2602 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C