ایران کیلئے فنڈنگ کا الزام: ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن پاکستان کا اعلیٰ افسر گرفتار
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کیلئے فنڈنگ کا الزام: ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن پاکستان کا اعلیٰ افسر گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے (ایران) کیلئے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن میں گریڈ 19 کے ایک اعلیٰ افسر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افسر کا نام سید وصال حیدر نقوی ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1491119999133847557?t=UPHG1jh54258ltm0M7-r8A&s=19
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ اس گینگ کے 13 ملزمان کو مشترکہ کارروائی میں 27 جنوری کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
حکام کی مطابق گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹلیجنس ایجنسی سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سوئس ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر، 2 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایماء پر کام کرتے تھے، ملزمان پاکستان حوالہ اور ہنڈی کا کام کرنے کے علاوہ ان نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کرتے تھے، ملزمان گزشتہ سات سالوں سے پاکستان میں کام کر رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزمان اس دوران انتہائی بھاری رقوم کا حوالہ ہنڈی کرچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2503 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C