ایشیائی ممالک کے دفاعی اخراجات میں اربوں ڈالر کا اضافہ
👁️ 210 بار دیکھا گیا
ایشیائی ممالک کے دفاعی اخراجات میں اربوں ڈالر کا اضافہ
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) لندن میں قائم بین الاقوامی ادارہ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ سالانہ ایشیا پیسفک ریجنل سکیورٹی اسسمنٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ ایشیائی ممالک ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، دفاعی شعبے میں غیر ملکی شراکت داری اب بھی اہم ہے جب کہ یہ ممالک اس شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازعات، امریکہ اور چین کے درمیان سٹریٹیجک مقابلے اور ایشیا پیسیفک کے سکیورٹی منظر نامے میں تنزلی دفاعی صنعتی شراکت داری میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ابھرتے تنازعات فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔
2022 اور 2024 کے درمیان جنوب مشرقی ایشیا کے اہم ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کا دفاعی خریداری اور تحقیق پر اخراجات 2.7 ارب ڈالرز اضافے کے ساتھ 10.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔
ان ممالک نے 2024 میں دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا اوسطاً 1.5 فیصد خرچ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ممالک اب بھی آبدوزوں اور جنگی طیاروں سے لے کر ڈرونز، میزائلوں اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے جدید الیکٹرانک آلات جیسے اہم دفاعی سازوسامان کے لیے درآمد پر انحصار کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3650 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C