ایٹمی معاہدہ یا نئی محاذ آرائی؟ ایران اور امریکہ آمنے سامنے
👁️ 229 بار دیکھا گیا
ایٹمی معاہدہ یا نئی محاذ آرائی؟ ایران اور امریکہ آمنے سامنے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات کا پانچواں دور جمعے کے روز روم میں منعقد ہوا۔ ان مذاکرات میں کسی بڑی پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی تاہم دونوں فریقوں نے ملاقات کو ”تعمیری‘‘ قرار دیا اور مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔
خیال رہے کہ یہ مذاکرات خلیجی عرب ریاست عمان کی ثالثی میں جاری ہیں۔
یورینیم کی افزودگی کا مسئلہ
مذاکرات میں بنیادی رکاوٹ ایران کی یورینیم کی افزودگی کی پالیسی ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک کا خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور شہری مقاصد کے لیے ہے۔
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جو مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کو افزودگی کی ”ایک فیصد گنجائش‘‘ بھی نہیں دے سکتا۔ اس کے برعکس ایران کے وزیر خارجہ و اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”صفر جوہری ہتھیار = معاہدہ ممکن، صفر افزودگی = معاہدہ ناممکن۔‘‘
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مذاکراتی دور ”ریڈ لائنز‘‘ کے مابین تصادم کا منظر پیش کرتا رہا۔ عالمی امور پر نظر رکھنے والے تھنک ٹینک سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی سے وابستہ سینا طوسی نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں فریقین کے عوامی موقف ایک دوسرے سے مکمل ٹکرا رہے تھے۔
ایران اس وقت دنیا کی واحد غیر جوہری ریاست ہے جو 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کر رہی ہے، جو کہ 2015 کے معاہدے میں طے کردہ 3.67 فیصد کی حد سے کہیں زیادہ ہے مگر اب بھی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار افزودگی کی 90 فیصد شرح سے کہیں نیچے ہے۔
امریکی پابندیاں
2015 کا جوہری معاہدہ اس وقت ناکام ہوا تھا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں امریکہ کو اس سے یکطرفہ طور پر نکال لیا تھا۔
ایران کا اصرار ہے کہ بات صرف جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کے خاتمے تک محدود رہے، اور وہ واشنگٹن کے ”غیر معقول مطالبات‘‘ اور ”متضاد بیانات‘‘پر تنقید کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تضادات جاری رہے، تو مذاکرات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
اس دوران امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں بھی عائد کی ہیں، جن میں تعمیراتی شعبے اور تیل اور گیس کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان اقدامات کو امریکی سفارت کاری کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔
دو طرفہ اعتماد کی کمی
دونوں فریقوں کے مابین جاری مذاکرات اس وقت خطے میں اعلیٰ سطح کی سفارت کاری کے مظہر ہیں۔ یہ اس وقت شروع ہوئے، جب مارچ میں صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے معاہدے پر زور دیا تھا، لیکن ساتھ ہی فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔
ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے جمعے کے روز خبردار کرتے ہوئے کہا تھا، ”خطے میں امریکہ کی کوئی بھی غلطی ویت نام اور افغانستان جیسی ہو گی۔‘‘ دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی حملہ کیا، تو امریکہ بھی اس کا ذمہ دار ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات سے قبل امریکی ایلچی وٹکوف نے اسرائیلی حکام سے ملاقات بھی کی تھی، جب کہ ایرانی قدامت پسند اخبار ”کیہان‘‘نے لکھا، ”ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ہم آہنگی مذاکرات کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C