اے پی ایس حملے میں ملوث تحریک طالبان کے اہم رکن ”تاج محمد“ کو آج پھانسی دیدی گئی
👁️ 62 بار دیکھا گیا
اے پی ایس حملے میں ملوث تحریک طالبان کے اہم رکن ”تاج محمد“ کو آج پھانسی دیدی گئی
پشاور (ڈیلی اردو) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے اہم سہولت کار تاج محمد کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کے اہم سہولت کار کو آج صبح، سانحے کی پانچویں برسی کے موقع پر پھانسی دے کر انجام تک پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرگرم رکن تاج محمد ولد الف خان مسلح افواج پر حملوں اور خودکش بمباروں کا سہولت کار تھا، اے پی ایس حملے کے لیے بھی سہولت کاری کی جس میں 134 بچوں سمیت 151 افراد شہید ہوئے تھے، سہولت کار تاج محمد نے دوران سماعت مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ سانحہ اے پی ایس میں 5 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے، ان میں دہشت گرد مجیب الرحمان، سبیل عرف یحییٰ، حضرت علی، مولوی عبد السلام ولد شمسی اور تاج محمد شامل ہیں، تاج محمد کو آج پھانسی دی گئی۔
دہشت گرد مجیب الرحمان عرف علی عرف نجیب اللہ ولد گلاب جان کو پہلے ہی پھانسی دی گئی تھی، دہشت گرد سبیل عرف یحییٰ ولد عطا اللہ کا تعلق خیبر ایجنسی سے تھا، دہشت گرد حضرت علی ولد اول باز کا تعلق درّہ آدم خیل سے تھا۔
تاج محمد ولد الف خان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر احسان اللہ احسان نے اس مذموم کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جو کہ اُس وقت طالبان کے ترجمان تھے اور اب حکومت کے زیر حراست ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C