باجوڑ: خودکش حملے پر افغان سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا
👁️ 185 بار دیکھا گیا
باجوڑ: خودکش حملے پر افغان سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر افغانستان کے نائب سفیر کو طلب کر کے باضابطہ طور پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔
جمعرات کے روز ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ افغانستان کی سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پوری قیادت افغانستان میں موجود ہے اور افغان سرزمین سے کھلے عام اور بلاروک ٹوک سرگرم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ افغان سفارت کار کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف موثر اور ٹھوس کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔
واضح رہے کہ 16 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس میں 12 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس حملے کے نتیجے میں 12سکیورٹی اہلکار اور دو بچے ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں نے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ بیان کے مطابق شدت پسندوں نے دھماکہ خیز سے لدی ایک گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت منہدم ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 374 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9013 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4904 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4555 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3761 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3633 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 2781 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C