باجوڑ میں خودکش حملہ، ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک
👁️ 289 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں خودکش حملہ، ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک
خار (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ملنگی میں فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اعلیٰ پولیس حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچی بھی شامل ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واقعہ کیسے پیش آیا؟
سینیئر پولیس افسر کے مطابق پیر کی شام نامعلوم افراد نے بارود سے بھری گاڑی اس عمارت سے ٹکرا دی جہاں فرنٹیئر کور کی چوکی قائم تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں پہلے ایک مدرسہ بھی قائم تھا۔ دھماکے سے عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے تاحال اس واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکاروں سمیت ایک بچی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے امدادی اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی۔
ملنگی، تحصیل ماموند میں واقع ہے جو ضلع باجوڑ کے شمال میں افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔ یہ علاقہ عنایت کلی بازار سے تقریباً بارہ سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے صدیق آباد اور پھر عنایت کلی آتا ہے، جس کے قریب ملنگی کا علاقہ موجود ہے۔
باجوڑ میں سکیورٹی صورتحال ایک عرصے سے کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ چند روز قبل واڑہ ماموند میں ایک حملے میں ایک پولیس انسپکٹر ہلاک ہوا تھا، جبکہ ماضی میں سیاسی اور مذہبی شخصیات کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C