باجوڑ میں دھماکا، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دھماکا، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد ہلاک
خار (نمائندہ ڈیلی اردو)صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے ساتھ ساتھ ملک عرفان، نظر الدین، یار محمد اور سمیع الرحمٰن بھی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کردی گئی ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ریجنل پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور نے بتایا کہ ہدایت اللہ کی گاڑی کو ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم سے ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہدایت اللہ کی گاڑی کو ڈمہ ڈولہ میں آئی ای ڈی سے ٹارگٹ کیا گیا اور تاحال کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے لے لینے کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔22 سے آزاد امیدوار نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لیے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سینیٹر سمیت پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا اور ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ ہدایت اللّٰہ سابق ایم این اے حاجی بسم اللّٰہ خان کے بیٹے اور سابق گورنر شوکت اللّٰہ کے بھائی تھے۔
ہدایت اللّٰہ 2012ء سے 2018ء اور 2018ء سے 2024ء تک آزاد حیثیت میں پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن رہ چکے ہیں۔
ہدایت اللّٰہ اس دوران اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوا بازی کے چیئرمین اور نیکٹا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
نجیب اللہ خان گیارہ جولائی کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-22 کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں اۤزاد امیدوار کے حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں اور ہدایت اللہ خان ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے بعد ڈمہ ڈولہ سے واپس ہیڈکوارٹر خار اۤرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملہ کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C