باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آزاد اُمیدوار ریحان زیب خان ہلاک، حالات کشیدہ
👁️ 77 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آزاد اُمیدوار ریحان زیب خان ہلاک، حالات کشیدہ
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں انتخابی اُمیدوار کے قتل کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق بدھ کی دوپہر نامعلوم افراد نے انتخابی مہم کے دوران اُمیدوار ریحان زیب خان پر فائرنگ کر دی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ریحان زیب خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 08 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے آزاد اُمیدوار تھے۔ اُمیدوار کے قتل کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ایک بیان میں ریحان زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین سیکیورٹی چیک پوسٹ پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بھی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی مہم کے دوران بے امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق این اے 8 باجوڑ میں ایک امیدوار کے قتل پر چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ صدیق آباد پھاٹک کے قریب واقع پیش آیا اور بظاہر یہ ‘ٹارگٹ کلنگ’ لگتی ہے۔
باجوڑ پولیس کے ایک سینئر اہلکار اسرار خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ریحان زیب خان اپنے حلقے میں الیکشن مہم میں مصروف تھے کے دو نامعلوم افراد نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
اُن کے بقول واقعے میں اُن کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پارٹی پالیسیوں کے ناقد
ریحان زیب کا شمار باجوڑ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سرگرم کارکنوں میں ہوتا تھا، تاہم وہ پارٹی کے نامزد کردہ اُمیدوار نہیں تھے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔
الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے تین روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کی مذمت
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ریحان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے۔
کمیشن کی جانب سے ‘ایکس’ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریحان زیب پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ہیومن رائٹس کمیشن کے بھی کارکن تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی اُمیدواروں پر حملہ تشویش ناک ہے۔ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اُمیدواروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
چند روز قبل بلوچستان کے شہر سبی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C