برطانیہ: نوٹنگھم میں متعدد حملے، تین افراد ہلاک اور تین زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
برطانیہ: نوٹنگھم میں متعدد حملے، تین افراد ہلاک اور تین زخمی
نوٹنگھم شائر (ڈیلی اردو/وی او اے) برطانیہ کے شہر نوٹنگھم شائر میں علی الصباح ایک ویگن کی ٹکر میں تین افراد کی ہلاکت اور دیگر تین راہگیروں کے زخمی ہو جانے کےبعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق منگل کی صبح ایک چاقو بردار حملہ آور نے کالج کے دو طالبعلموں کو چاقو گھونپ کر ہلاک کیا اور پھر ایک ادھیڑ عمر شخص کو چاقو مار کر ہلاک کیا، اس کی وین چرائی اور افرا تفری پھیل جانے کے دوران تین پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی۔
نوٹنگم شائر کی پولیس چیف کانسٹیبل کیٹ مینل نے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک اور المناک واقعہ ہے جس میں تین افراد کی جانیں گئی ہیں۔
منگل کی صبح چار بجے کے بعد ایک گلی میں دو افراد مردہ پائے گئے جب کہ دوسری گلی میں ایک اور شخص مردہ حالت میں ملا۔ وین کی ٹکر سے دیگر مختلف جگہوں پر تین افراد زخمی ہوئے جن کا ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان کی حالت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
ایک عینی شاہد لین ہیگٹ نے بتایا کہ وہ صبح کام پر جا رہی تھیں کہ ساڑھے پانچ بجے ایک سفید رنگ کی وین ان کے قریب آئی۔ انہوں نے دیکھا کہ وین کا ڈرائیور گاڑی کے شیشے میں سے عقب میں قریب آتی ہوئی پولیس کی گاڑی کو دیکھ رہا تھا۔جس پر ڈرائیور نے وین کی رفتار بڑھا دی اور گلی کے کونے پر ایک مرد اور ایک عورت کو ٹکر مار دی۔
ہیگٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’ وہ سیدھا راہگیروں کی طرف چلا گیا۔اس نے گاڑی موڑنے کی زحمت تک نہیں کی۔ عورت کونے میں گر گئی جب کہ گاڑی نے مرد کو ہوا میں اچھال دیا۔ یہ ایک ایسی ٹکر تھی کہ کاش میں نے اسے کبھی نہ دیکھا ہوتا۔ اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پھر وہ ڈرائیور تیزی سے شہر کے مرکزی حصے سے گزرا۔ پولیس اس کے پیچھے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے شخص کے سر میں چوٹ لگی تھی ۔ جب کہ عورت گلی کے کونے میں بیٹھی تھی اور وہ بظاہر ٹھیک لگ رہی تھی۔
پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ اس واقعہ کا محرک کیا تھا۔ تاہم مقامی پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔
چیف پولیس کنسٹیبل کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ تینوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور ایک شخص ہماری حراست میں ہے۔ ابھی تفتیش اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ حقیقتاً ہوا کیا تھا۔
یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے ایک طالب علم کین بریڈی نے کہا ہے کہ صبح اس کی آنکھ مسلح پولیس کی بلند آوازوں اور باہر گولیاں چلنے کی آوازوں سے کھلی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے سٹین گنز سے مسلح پولیس اہل کاروں کو ایک شخص کو وین سے گھسیٹ کر باہر نکالتے اور اسے زمین پر لٹاتے ہوئے دیکھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور اپنی گرفتاری کی مزاحمت کر رہا تھا۔پھر پولیس نے وین کی تلاشی لے کر اس میں سے ایک بڑا چاقو نکالا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک چونکا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔
نوٹنگھم ساڑھے تین لاکھ آبادی کا شہر ہے جو لندن سے 110 میل شمال میں واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3585 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C