بلوچستان:کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک 21 زخمی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان:کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک 21 زخمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مصروف بازار کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس میں چار افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل وین کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل وین شدید متاثر ہوئی، جبکہ قریب کھڑی ایک موٹرسائیکل بھی تباہ ہو گئی۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکومتِ بلوچستان کے ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے تین افراد کی ہلاکت اور 21 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
براس کے ترجمان کا دعوی: بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر 48 سے زائد منظم حملے
بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 مارچ 1948 کو پاکستان کی جانب سے بلوچستان پر قبضے کے سیاہ دن کی مناسبت سے، براس کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج، اس کی ذیلی فورسز، عسکری تنصیبات اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر منظم حملے شروع کر دیے ہیں۔
حملوں کا آغاز 26 مارچ کو کیا گیا تھا اور اب تک براس کے سرمچار بلوچستان بھر میں 48 سے زائد کارروائیاں کر چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ پاکستانی ذیلی فورسز کی کئی چوکیوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔
حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور براس کی جانب سے مزید تفصیلات جلد میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C