بلوچستان: خاران میں دو دھماکے، کیچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں دو دھماکے، کیچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کشیدہ کاری کے کام سے منسلک دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ضلع کیچ میں دونوں افراد کی ہلاکت کا واقعہ سنیچر کو ضلع کے ہیڈکوارٹر تربت شہر میں پیش آیا۔
تربت سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او روشن علی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے تربت شہر میں ایک دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں کام کرنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
دونوں افراد دکان میں کشیدہ کاری کا کام کرتے تھے جن کی شناخت عدنان بلوچ اور نجیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
چند روز قبل بھی تربت شہر میں کشیدہ کاری کے کام سے منسلک سندھ کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔
اُدھر دوسری جانب خاران شہر کے ریڈ زون کے علاقے میں آج دو دھماکے بھی ہوئے ہیں تاہم مقامی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز خاران شہر میں فائرنگ سے مارے جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔
ان کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سندھ کے ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ خاران میں ٹوپیاں فروخت کرتا تھا۔
ضلع کیچ انتظامی لحاظ سے بلوچستان کے مکران ڈویژن جبکہ خاران رخشاں ڈویژن کا حصہ ہے۔
دونوں اضلاع کی آبادی بلوچ قبائل پر مشتمل ہے اور ان میں طویل عرصے سے سنگین بد امنی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث ماضی کے مقابلے میں اب ان واقعات میں کمی آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C