بلوچستان: خضدار میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی
👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکہ ضلع کی تحصیل نال کے ہیڈ کوارٹر نال ٹائون میں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے فون پر برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے بعض کو طبّی امداد کی فراہمی کے بعد علاج کے لیے خضدار شہر منتقل کیا گیا۔
نال میں پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب علاقے میں حکومت کی حامی ایک قبائلی شخصیت عبدالصمد سمالانی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں عبدالصمد سمالانی بھی شامل ہیں۔
پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
خیال رہے کہ خضدار بلوچستان کے داراحکومت کوئٹہ سے جنوب مغرب میں اندازاً چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں کی آبادی مختلف بلوچ قبائل پر مشتمل ہے اور اس کا شمارصوبے کے شورش سے متاثرہ علاقوں میں ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C