28/March/2026

بلوچستان: دکی میں سیکیورٹی آپریشن، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک

👁️ 227 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: دکی میں سیکیورٹی آپریشن، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: دکی میں سیکیورٹی آپریشن، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ امور بابر یوسفزئی نے بتایا کہ تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مسلح دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

 

ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں کی شناخت ثناء اللہ اور جمال خان کے نام سے ہوئی، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

 

مشیر کے مطابق یہ دہشت گرد رمضان کے مقدس مہینے میں ایف سی کی گاڑی پر حملے میں ملوث تھے، جس میں ایف سی کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C