بلوچستان میں حملوں میں ملوث 177 عسکریت پسند ہلاک، پاکستانی حکام کا دعویٰ
👁️ 188 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں حملوں میں ملوث 177 عسکریت پسند ہلاک، پاکستانی حکام کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/بی بی سی) پاکستانی فوج نے پیر کے روز بلوچستان میں اُن علیحدگی پسند جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھا، جنہوں نے اختتام ہفتہ پر اسکولوں، بینکوں اور سکیورٹی تنصیبات پر مربوط حملے کر کے تقریباً 50 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
فوج کے مطابق ان حملوں کے باعث رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی وقت میں قریب ایک درجن اہداف کو نشانہ بنایا، جو اس علیحدگی پسند تنظیم کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک بتائی جا رہی ہے۔ ان حملوں میں 17 سکیورٹی اہلکار اور 31 شہری ہلاک ہوئے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق تین دن کی جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے 177 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اتوار کی رات مختلف علاقوں میں مزید 22 شدت پسند مارے گئے، جس کے بعد ان اب تک مارے جانے والے حملہ آوروں کی مجموعی تعداد 177 ہو گئی۔
محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
پاکستانی حکومت اور فوج نے الزام لگایا ہے کہ بی ایل اے کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو خطے کے عوام کے ''دیرینہ مطالبات‘‘ پر توجہ دینی چاہیے۔
پاکستان کا سب سے بڑا مگر غریب ترین صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی دہائیوں سے شورش کا شکار ہے۔ اس صوبے میں نسلی بلوچ علیحدگی پسند وفاقی حکومت سے زیادہ خودمختاری اور قدرتی وسائل میں بڑے حصے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بی ایل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 84 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 18 کو اغوا کر لیا ہے، تاہم روئٹرز اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا اور فوج نے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا۔
نائب وزیرِ داخلہ طلال چوہدری کے مطابق حملہ آور ہفتے کے روز عام شہریوں کا بھیس بدل کر ہسپتالوں، اسکولوں، بینکوں اور بازاروں میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر واقعے میں حملہ آور عام شہری بن کر آئے اور دکانوں میں کام کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جبکہ شدت پسندوں نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال کیا۔
کالعدم بی ایل اے کے مطابق یہ حملے ''ہیروف‘‘یا ''کالی آندھی‘‘ کے نام سے ایک مربوط کارروائی کا حصہ تھے، جس کا ہدف پورے صوبے میں سکیورٹی فورسز تھیں۔
اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں بی ایل اے نے بلوچستان سے سینکڑوں مسافروں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس پرحملہ کر کے کم از کم 31 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ حملہ آوروں نے مسافروں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
کارروائی کے دوران تمام 33 حملہ آور ہلاک کر دیے گئے تھے جبکہ حملے میں زندہ بچ جانے والے مسافروں کو بحفاظت آزاد کرا لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4527 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C