بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی آر جی کے کمانڈر سمیت پانچ ارکان ہلاک
👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی آر جی کے کمانڈر سمیت پانچ ارکان ہلاک
کچھی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) کے کمانڈر حبیب اللہ سمیت تنظیم کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے۔ تنظیم نے اپنے ترجمان کے بیان کے ذریعے پانچوں ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ کے مطابق یکم نومبر کو سنی کے علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملے کی کوشش کے دوران فوجی ڈرون نے ان کے ارکان کو نشانہ بنایا تھا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں کمانڈر حبیب اللہ عرف لغاری جان اور چار دیگر ارکان شدید زخمی ہوئے تھے، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ تنظیم نے ان ہلاکتوں کی تفصیلات 9 نومبر کو جاری کی تھیں۔
بی آر جی کے بیان میں ہلاک ہونے والے دیگر چار ارکان کی شناخت حضرت جان عرف بولانی ولد نوشی خان جتوئی، شریف جان عرف کمانڈو ولد علی جان جتوئی، امید علی عرف نادر ولد شاہ نواز اور سعید جان عرف نانا ولد غلام مصطفیٰ جتوئی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ تمام افراد ضلع کچھی کے علاقے سنی کے رہائشی تھے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 3 نومبر کو بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے یکم نومبر کو ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی، جس کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی اور 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔
تاہم آئی ایس پی آر کے بیان میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت یا بی آر جی کے مذکورہ پانچ ارکان کے ناموں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ یوں تنظیم کی جانب سے پانچ ارکان کی ہلاکت کا اعتراف اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 دہشتگردوں کی ہلاکت کا اعلان ایک ہی تاریخ اور علاقے میں ہونے والی کارروائی سے متعلق ہے، تاہم دونوں بیانات کی تفصیلات میں فرق موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے علیحدگی کا تاحال فیصلہ نہیں، منصوبہ تیار ہونے کا دعویٰ
23/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
لاہور : کلاڈ اے آئی سے دھماکا خیز مواد بنانے کی معلومات لینے والا مشتبہ نوجوان گرفتار
23/November/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی آر جی کے کمانڈر سمیت پانچ ارکان ہلاک
23/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکہ دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
23/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ ڈرون حملہ، بچوں سمیت 13 افراد زخمی
23/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار؛ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک
23/November/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26497 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15720 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12025 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9416 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7675 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5724 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C