23/November/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ ڈرون حملہ، بچوں سمیت 13 افراد زخمی

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ ڈرون حملہ،  بچوں سمیت 13 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ ڈرون حملہ، بچوں سمیت 13 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے زڑکنی میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی مقامی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم حملے کی نوعیت اور اس کے پس منظر سے متعلق تفصیلات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

زخمیوں میں 20 سالہ شاہ میراث ولد محمد صوبیدار دوتانی، 32 سالہ اسماعیل ولد دوست محمد دوتانی، 39 سالہ شکور ولد نور محمد بنگش، 60 سالہ سمیع خان ولد رضا خان دوتانی، 13 سالہ عمیر ولد محمد علی شیخ، 14 سالہ رفیق ولد جہانگیر وزیر، 64 سالہ روزی خان ولد غفار خان گنڈہ پور، 18 سالہ عمران ولد عندس خان گنڈہ پور، 10 سالہ محمد ریحان ولد اشرف گنڈہ پور، 16 سالہ سرور ولد سلیمان دوتانی، 15 سالہ یوسف ولد سلیمان دوتانی، 10 سالہ عدیل ولد شکور بنگش اور 22 سالہ محمد ایوب ولد نسان بٹ خیل شامل ہیں، تمام زخمی سکنائے زڑکنی ہیں۔

واقعے میں کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرون کس نوعیت کا تھا، اسے کس جانب سے اڑایا گیا اور آیا اس کے ذریعے کوئی دھماکا خیز مواد گرایا گیا یا نہیں۔ واقعے کے حوالے سے سرکاری حکام کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C