لاہور : کلاڈ اے آئی سے دھماکا خیز مواد بنانے کی معلومات لینے والا مشتبہ نوجوان گرفتار
👁️ 50 بار دیکھا گیا
لاہور : کلاڈ اے آئی سے دھماکا خیز مواد بنانے کی معلومات لینے والا مشتبہ نوجوان گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مصنوعی ذہانت کے ٹول کلاڈ اے آئی کے ذریعے دھماکا خیز مواد تیار کرنے اور عمارت کو تباہ کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق نوجوان نے کلاڈ اے آئی پر پوٹاشیم نائٹرائٹ کے ذریعے دھماکا خیز مواد تیار کرنے اور عمارت کو دھماکے سے تباہ کرنے کے طریقوں سے متعلق سوالات کیے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نے ایک کالج کو دھماکے سے اڑانے اور عمارت کو آگ لگانے سے متعلق بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے مطابق مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کی گئیں اور ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے نوجوان کا سراغ لگا کر لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا، جس کا فرانزک جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی دھماکا خیز مواد یا اسلحہ برآمد نہیں ہوا، تاہم ملزم کے ڈیجیٹل آلات اور آن لائن سرگرمیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے علیحدگی کا تاحال فیصلہ نہیں، منصوبہ تیار ہونے کا دعویٰ
23/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
لاہور : کلاڈ اے آئی سے دھماکا خیز مواد بنانے کی معلومات لینے والا مشتبہ نوجوان گرفتار
23/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی آر جی کے کمانڈر سمیت پانچ ارکان ہلاک
23/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکہ دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی
23/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ ڈرون حملہ، بچوں سمیت 13 افراد زخمی
23/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار؛ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک
23/November/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26497 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15720 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12025 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9416 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7675 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5724 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C